اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا،۔ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ مشرقی یورپی ممالک کے دوروں کے آخری مرحلے میں جمہوریہ چیک کے دارالحکومت پراگ پہنچ گئے.
اس دورے كے موقع پر محمد جواد ظريف جمہوريہ چيك كے صدر، وزيراعظم اور اپنے ہم منصب كيساتھ ملاقاتيں كريں گے.
پراگ ميں اپنے قيام كے دوران ايران اور جمہوريہ چيك كے مشتركہ اقتصادي اور تجارتي اجلاس ميں بھي خطاب كريں گے.
اس سے قبل ايراني وزير خارجہ ايك اعلي سطحي سياسي اور تجارتي وفد كے ہمراہ مشرقي يورپي خطے كے دوروں كے پہلے مرحلے ميں سلواكيا اور رومانيہ كا دورہ كر چكے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲